صوبہ بھرمیں سکولوں کے لیے دوبارہ الرٹ جاری

صوبہ بھرمیں سکولوں کے لیے دوبارہ الرٹ جاری
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)‏آشوب چشم کا پھیلاؤ،محکمہ تعلیم نےصوبہ بھرمیں سکولوں کے لیے دوبارہ الرٹ جاری کردیا۔

 اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلہ کے مطابق بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگایا جائے،آشوب چشم سے بچاؤ کےلیے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ طلباء کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائیں جائیں۔

 واضح رہے کہ سکولوں میں آشوب چشم وبا کی وجہ سے طلباءکی حاضری کم ہو گئی آشوب چشم ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ان دنوں آشوبِ چشم میں مبتلاہونےوالوں کی تعداد کافی بڑھ رہی ہے۔ بڑوں سے زیادہ بچوں میں یہ شکایت پائی جارہی ہیں جس کی وجہ سےاسکولوں میں طلبہ کی حاضری  25? تا  30 فیصد کم ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ان دنوں اسکول میں امتحان جاری ہیں لیکن آنکھوں کے متاثر ہونےسے متعدد طلبہ امتحان نہیں دےپارہےہیں۔ کچھ بچے ا?شوب ِ چشم میں مبتلا ہونے کے باوجود چشمہ لگا کر امتحان دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ا?شو بِ چشم کےمریضوں میں اضافہ ہواہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔