ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرسستا ہو گیا

ڈالرسستا ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید  76پیسے سستا ہوگیا۔

 انٹر بینک میں ڈالر 291.76 روپے سے گر 291 روپے تک گرگیا،انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 16.10 روپے سستا ہوچکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی سپلائی انٹر بینک میں بڑھ گئی ہے،دو ہفتوں میں انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 15.30 روپے سستا ہوچکا ہے،ایک ہفتے میں مجموعی ملکی ذخائر میں 10.80 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5.60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Ansa Awais

Content Writer