ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ ون کے چیئرمین کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

ISPR on COAS Meeting
کیپشن: ISPR on COAS Meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ ون کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی،  تباہ کن سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بحالی کے طریقوں پر بھی بات کی گئی ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔تباہ کن سیلاب کے تناظر میں امدادی کوششوں اور پاکستان کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے قبل شیخ سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔مہمان نے آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔

مہمان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہا۔  شیخ سلطان کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔معزز مہمان نے پاکستان کے لیے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا عزم کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کی قیمتی اور بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ سلطان نے آرمی چیف کو ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

شیخ سلطان نے آنے والے دنوں میں فلڈ ریلیف کی کوششوں کے لیے دوسرے ڈونرز کو لانے کی پیشکش کی۔شیخ سلطان نے کا اہتمام کرنے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں مدد کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر فخر عالم، ستارہ امتیاز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer