’’نواز شریف کو جعلی ویکسین لگوانے میں مریم کا ہاتھ ہے‘‘

Shahbaz Gill PTI
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی نے  لیگی ایم پی اے سے مل کر جعلی ویکسین کی سازش تیار  کی.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل نظریہ بھی انصاف فراہم کرنا ہے۔کورونا کا پوری دنیا کو نہیں پتہ تھا کیا کرنا ہے سب گھبرائے ہوئے تھے. پاکستان کو کورونا سے بہترین لڑنے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ اب جو بھی ویکسین نہیں لگوا رہا وہ اپنی مرضی سے نہیں لگوا رہا ہمارے پاس ویکسین ختم نہیں ہوئی.نواز شریف کو ویکسین لگانے کے معاملے پر انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی نے مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے نے مل کر جعلی ویکسین کی سازش تیار کی۔ یہ وہی حلقہ ہے جہاں مریم صفدر الیکشن لڑنے گئی تھیں، وہاں پر عمران نذیراور چوہدری شہباز ایم پی اے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوید نامی کریکٹر کو ویڈیو بنانے والی باجی نے ذمہ داری دی۔ نوید نامی شخص آج کل ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے اور شادباغ کا رہائشی ہے. میں ڈیٹا بیس کو بدنام کرنے کے لئے شریف خاندان نے اپنے بھرتی کئے گئے لوگوں کے زریعے یہ جعلی ویکسین کا کھیل کھیلا، بھارتی چینلز کو خبریں دی گئیں اور پھر مسلم لیگ نواز نے پاکستان کے میڈیا کو سب سے پہلے خبر دی۔ عادل رفیق ولد محمد رفیق نامی شخص کو چوہدری شہباز ایم پی اے نے 2015 میں ہسپتال میں بھرتی کروایا۔ سب سے پہلے اپنے بھرتی کروائے گئے لوگوں سے میڈیا سے خبریں فیڈ کی گئی۔ کرکٹ پاکستان میں بند کروانے کے بعد ایک اور سازش کی گئی ویکسین لگوانے کی۔

انہوں نے بتایا کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں سب کچھ ن لیگ نے کروایا، چوہدری شہباز ایم پی اے نے نوید نامی شخص کو 2015 میں بھرتی کروایا جو بھاگا ہوا ہے جبکہ ابوالحسن کو 2017 میں بھرتی کیا گیا اس کو بھی ن لیگ نے بھرتی کیا۔ پورا سسٹم چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے مریم نواز کو ڈان لیکس پر این آر او نہیں ملنا چاہیے تھا اگر ڈان لیکس پر این آر او نہ ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے جرائم ہر سوسائٹی میں ہوتے ہیں۔ اگر اب کچھ غلط ہورہا ہے تو نیشنل ریکارڈ ہے سب سامنے آجائے گا۔