ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان ایئر لائن کو اسلام آباد سے فلائٹ آپریشن کی اجازت

Kam Air Afghanistan
کیپشن: Kam Air
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان کی کام ایئر لائن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان کی کام ایئر لائن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کام ایئر ہفتے میں 3 پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی جبکہ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے بھی منظوری دیدی. افغانستان کی وزارت شہری ہوا بازی نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا تھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ایئرلائنز آریانا اورکام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی. افغانستان کی ایئرلائنز آریانانے ابھی تک اپنا فلائٹ شیڈول سی اے اے کو فراہم نہیں کیا۔