لگژری گاڑیاں چھپانے والے 338 لاہوریوں کو شوکاز نوٹس جاری

Luxury vehicles
کیپشن: Luxury vehicles
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) لگژری گاڑیاں اثاثہ جات میں ظاہر نہ کرنے والے لاہوریے ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔

  ایف بی آر نے ڈیفنس کے 338 رہائشیوں کو گاڑیاں اثاثہ جات میں ظاہرنہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دئیے، ایف بی آر نے338لاہوریوں کو لگژری گاڑیاں اثاثہ جات میں ظاہرنہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں، ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو سال 2016,2017اور 2018 میں گاڑیاں رجسٹرڈ کر انے کے باوجود اثاثہ جات میں ظاہر نہ کرنے پرنوٹس بھجوائے گئے ہیں، ایف بی آر نے ڈی ایچ اے کے 338 مکینوں کو نوٹسز موصول کروا کر جواب جمع کرانے کیلئے 29ستمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گاڑیاں خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی،وضاحت کی جائے، بصورت دیگر انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer