عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کی درخواست مسترد کر دی

عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کی درخواست مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کی درخواست مسترد کر دی، پی سی بی نے عالمی عدالت سے عمر اکمل کیس کی سماعت سوئٹزرلینڈ کے علاوہ کسی اور ملک میں رکھنے کی درخواست کی تھی۔

کیس کی سماعت دوسرے وینیو پر رکھوانے کا مقصد لاجسٹک اور دیگر اخراجات کو کم کرنا تھا۔ پی سی بی کی کیس کی آن لائن سماعت کروانے کی درخواست بھی مسترد ہونے کا امکان ہے۔ آن لائن سماعت کے لیے دونوں فریقین کا راضی ہونا لازمی ہے۔ کرکٹر عمرا کمل براہ راست سماعت کے ذریعے کیس کی پیروی کے خواہاں ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اور عمر اکمل نے نوٹس آف ایکسچینج کا جواب جمع کروا دیا ہے، عالمی ثالثی عدالت آئندہ چند ہفتوں میں کیس کی سماعت کے لیے تاریخ کا اعلان کرے گی۔ عمراکمل نے پابندی میں کمی اور پی سی بی نے اضافے کے لیے عالمی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔