تبدیلی سرکار کا بڑا یوٹرن لینے کا فیصلہ

تبدیلی سرکار کا بڑا یوٹرن لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) تبدیلی سرکار کا شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ، بجٹ 2019-20 کے اے ڈی پی میں منصوبہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ میں ڈال کر بعد میں تین ارب 44 کروڑ کی حکومتی فنڈنگ کیلئے سمری کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کردی گئی۔

چیف انجنئیر ایل ڈی اے مظہرحسین خان نے سمری صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس کو ارسال کردی ہے، اس سے قبل حکومت پنجاب نے شاہکام فلائی اوور منصوبے کو رواں مالی سال پی پی پی موڈ پر ڈالا تھا، شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے تین ارب چوالیس کروڑ سے زائد فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا، منصوبے میں ایک ارب48 کروڑ سے اولڈ ڈیفنس روڈ کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے۔

 واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اس سےقبل فنڈزکی کمی کے باعث منصوبہ پی پی پی موڈ میں ڈال دیا تھا لیکن اب دوبارہ اسے حکومتی فنڈنگ سے شروع کرنے کا پراسیس شروع کردیا گیا ہے، منصوبے میں شاہکام چوک پر کروڑوں کی اراضی بھی ایکوائر کی جائے گی۔

 سابق دور حکومت میں شاہکام چوک کو شیئرنگ فنڈنگ جوائنٹ وینچر کےتحت مکمل کرنےکی تجویزدی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer