لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سےرکاوٹیں ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سےرکاوٹیں ہٹانے کا حکم
کیپشن: City42 - Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن اور ایل ڈی اے کو شام تین بجے تک اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گھر کے باہر  سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے رکاوٹیں بنائی ہیں۔ درخواست گزار نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں آئین کے آرٹیکل25،17،16،14،9اور 4 کی خلاف ورزی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کے گھر سے رکاوٹیں ختم کروانے کا حکم دے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ کیا تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے جس پر ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرائیویٹ سکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں ابھی بھی موجود ہیں.

عدالت نے اے سی ماڈل ٹاؤن اور ایل ڈی اے کو آج ہی موقع پر وزٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے موجود تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم دیدیا۔دوران سماعت ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 25 سے 30 ہزار کنال پر قبضے کے خلاف پیر سے آپریشن شروع کر رہے ہیں جس پر عدالت نے کل ڈی جی ایل ڈی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer