ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ٹک ٹاک پر کومنٹ نے کئی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا

Tiktok, Mazari Tribe, Kashmor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹک ٹاک پر کومنٹ پسند نہیں آئے تو جھگڑا ہو گیا، بات بڑھتے بڑھتے قبائلی تصادمتک نوبت آ گئی۔ تصادم میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ٹک ٹاک پر کومنٹ کرنے سے شروع ہونے والے جھگڑے میں  چھ افراد کے شدید زخمی ہونے کی خبر کشمور سے آئی ہے جہاں ٹِک ٹاک میں ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنا سینکڑوں لوگوں کا پیشہ بن چکا ہے۔

اب یہ ہوا کہ ایک پوسٹ پر کئے ہوئے کومنٹس پسند نہیں آئے تو جھگڑا ہو گیا جو ٹِک ٹاک سے باہر نکل کر حقیقی زندگی میں آ گیا۔ کمنٹس  کرنے پرکشمور میں مزاری قبیلہ کے دو  گھرانوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ تصادم ہاتھا پائی سے بڑھ کر ڈنڈے بازی تک پہنچا اور پھر نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ دونوں گروپوں کے لوگوں میں گولیاں چل گئیں،فائرنگ اور  ڈنڈے لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
 پولیس کے مطابق کشمورمیں ٹک ٹاک پر کمنٹس کرنے پر مزاری قبیلہ کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران دونوں گروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے ،گولیاں بھی چل گئیں۔
ڈنڈے لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک،  ہے جسے رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔

 زخمیوں میں تنویر علی ،شیر علی اور دیگر شامل ہیں، معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کہہ رہے ہیں کہ جھگڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن امکان ہے کہ قبیلہ کے سرکردہ لوگ دونوں گروہوں کی صلح کروا دیں گے۔