ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ڈینگی کے وار ؛ درجنوں مریض ہسپتال پہنچ گئے

شہر میں ڈینگی کے وار ؛ درجنوں مریض ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور شہر میں ڈینگی کے حملوں میں شدت  آگئی ۔ضلعی شعبہ صحت کے مچھروں کی افزائش روکنے میں ناکامی ،کیسز بڑھ گئے ۔ 

موسم میں تبدیلی کے باجود مچھروں کے شہریوں پر وار جاری جاری ہیں ۔ شہر میں ڈینگی بخار کے 50  نئے مریض رپورٹ  ہوئے ۔

علامہ اقبال زون ڈینگی وائرس سے شدید متاثر  ہے ۔ علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے  13 نئے مریض رپورٹ  ہوئے ۔نشتر زون میں ڈینگی  بخار کے 10نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ 
داتا گنج بخش زون میں  ڈینگی بخار کے 6 مریض رپورٹ  ہوئے اورراوی زون میں ڈینگی بخار کے 5 نئے مریض رپورٹ  ہوئے ۔

کینٹ اور سمن آباد زون میں ڈینگی بخار کے 4 ، 4  مریض رپورٹ ہوئے ۔واہگہ زون  میں ڈینگی بخار کے 3 نئے مریض رپورٹ  ہوئے ۔گلبرگ  اور شالامار زون میں ڈینگی بخار کے 2 ، 2 مریض رپورٹ ہوئے۔

عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کے  ایک نئے مریض کی تصدیق  ہوئی ۔