ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوسٹ گریجوایٹ نرسز کو متعلقہ شعبوں میں تعینات کرنے کی ہدایت جاری

پوسٹ گریجوایٹ نرسز کو متعلقہ شعبوں میں تعینات کرنے کی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:ڈی جی نرسنگ پنجاب نے تمام سرکاری اسپتالوں کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ چارج نرسز اور ہیڈ نرسز کو ان کے متعلقہ شعبوں میں مامور کیا جائے۔

چارج اور ہیڈ نرسز کی اسپیشلائزڈ ٹریننگ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

انفیکشن کنٹرول کی تربیت یافتہ نرسز کو اسپتال کمیٹیوں میں شامل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

ڈی جی نرسنگ نے تنبیہ کی کہ سپیشلائزیشن کے مطابق ڈیوٹی نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔