فاران یامین:سی سی ڈی پولیس اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ساتھیوں کی گولی سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ3 موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے پولیس ناکے کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا، جس کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے3 ساتھی موقع سے موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے، شناخت کے بعد اس کا سی آر او ریکارڈ چیک کیا جائے گا تاکہ اس کے کرائم ہسٹری کا تعین کیا جا سکے۔