ویب ڈیسک: امریکا نے کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں، جب کہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام بدعنوانی اور غیر قانونی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق یہ پابندیاں کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں اور ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں۔
کولمبیا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر سفارتی سطح پر احتجاج درج کرائے گی اور فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔