ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے نے مسافروں کو خوار کر دیا 

ریلوے نے مسافروں کو خوار کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) ریلوے حکام کی ناقص حکمت عملی سے ٹرینیں لیٹ ہونے کا سلسلہ جاری، کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔      

تفصیلات کے مطابق ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی ایکسپریس چھے گھنٹے بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس ایکسپریس پانچ گھنٹے پندرہ منٹ، شاہ حسین ایکسپریس تین گھنٹے، کوئٹہ سے آنے والی ٹرین جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے پندرہ منٹ، تیزگام دو گھنٹے، فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ پچاس منٹ، خیبر میل ایک گھنٹہ بیس منٹ جبکہ گرین لائن اور شالیمار ایکسپریس ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ تاخیر سے آنے والی ٹرینیں لاہور سے بھی تاخیر سے روانہ ہوئیں.

دوسری طرف صدر ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں بیوگان کو فنڈز کی ادائیگی اور ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ریلوے ڈی ایس آفس میں منعقدہ اجلاس میں مہر سرور، منشا ، لیاقت علی، حاجی عزیز، رانا اعظم، ظفر شریف، صابر اعوان، بابر نواز، اسماعیل میو ، حافظ فیاض، رضوان، جنید اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیاض شہزاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جبکہ رائے ونڈ ،اوکاڑہ سیکشن پر گینگ مین ٹی ایل اے سٹاف کو کئی ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی رکی ہوئی ہے.

آر ٹی ایل سٹاف کو کئی ماہ سے ٹی اے ڈی اے کی ادائیگی نہیں کی گئی، وزیر ریلوے شیخ رشید سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ریلوے ملازمین کے ان مسائل کو فی الفور حل کروائیں، ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer