ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، 832 نئے کیسز رپورٹ‎

کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، 832 نئے کیسز رپورٹ‎
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد جاں بحق اور 832 نئے مریض بھی سامنے آگئے، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10ہزار668 ہے، کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 491 ہوگئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 736 ہوگئی۔ ایک روز کے دوران 28 ہزار 724  افراد کے کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جن  میں سے 832 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ملک بھرمیں کل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 تک پہنچ گئی جبکہ 562 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 526 ہو گئی، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 677، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 5 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 921 اور بلوچستان میں متاثرہ کیسز کی تعداد 15ہزار 801 ہو گئی، اب تک 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کا تناسب دنیا کے 2.72 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.06 فیصد ہے اور انتقال کرنے والوں میں 76 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی جب کہ پاکستان میں کوروناسے 71 فیصد مرد جاں بحق ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 
 
 
 

Shazia Bashir

Content Writer