سوسال کی دشمنی کے بعد جرمن اور فرانس ایک ہوگئے

سوسال کی دشمنی کے بعد جرمن اور فرانس ایک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیراعوان: سوسال کی دشمنی کے بعد جرمن اور فرانس ایک ہوگئے، انہوں نے کہا لاہور زندہ دلوں کا شہر اپنی کئی سوسالہ پرانی ثقافت کی وجہ سے مشہور ہے، دونوں ممالک کے سفیروں نے پی سی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک اور جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس کا مقصد دنیا کے تیسری دنیا کے ممالک کو جنگ کے نقصانات اور صلح کے فوائد بتانا تھا، فرانس کے سفیر نے جہاں مارٹن کوبلر کا شکریہ ادا کیا وہیں یہ بھی کہا کہ 11 نومبر کو ورلڈ وار ون کے اختتام کا دن منا رہے ہیں۔

 جرمنی اور فرانس میں سو سال کے بعد صلح قابل ستائش ہے ایسے میں دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے میوزک بہترین چیز ہے کیونکہ میوزک انٹر نیشنل زبان ہے جو دنیا بھر میں سمجھی جاتی ہے۔ لاہور کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ زندہ دلوں کا شہر اپنی کئی سوسالہ پرانی ثقافت کی وجہ سے مشہور ہے، جس کے مکین محبت اور خلوص میں بہت آگے ہیں۔

جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ 2018 کے بعد پاکستان آیا ہوں ہمارے ملک کے بہت سے لوگ پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں، ہم میوزک کے ذریعے تمام ممالک کو محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں، میوزک کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کے خواہاں ہیں۔

پریس کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں نے پی سی ہوٹل میں ہاشو گروپ کی جانب سے کروائے جانے والے میوزیکل ایونٹ میں بھی شرکت کی، یہ ایونٹ پشاور، اسلام آباد اور کراچی میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے سفیروں کا کہنا تھا کہ فرانس اور جرمنی کا میوزک دنیا بھر کے لیے امن کا پیغام ہے۔