ویب ڈیسک:امریکی امن منصوبے پر یوکرین کی ممکنہ رضامندی کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈھائی فیصد سے زائد تک گر گئیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت دواعشاریہ سات چار فیصد کمی کے بعد ستاون اعشاریہ دو تین ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت دو اعشاریہ پانچ چار فیصد کمی کے بعد اکسٹھ اعشاریہ سات چھ ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ماہرین کا کہنا ہے یوکرین کی امریکی امن معاہدے پر رضامندی کے بعد خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔ انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں قیمت میں زبردست کمی کا پاکستان کے عوام کو لازماً فائدہ ہو گا لیکن یہ فائدہ چند روز بعد ان تک پہنچے گا۔
طریقہ کار کے مطابق اوگرا پاکستان میں امپورٹ کئے جا رہے خام تیل اور پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں اور لاگت کا حساب کرتا ہے اور قیمت اور الاگت میں کمی بیشی کے ٹھیک ٹھیک تعین کے بعد آئندہ پندرہ دن کے لئے پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم پروڈکٹس کا تعین کرتا ہے۔