ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی