ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ساحر شمشاد کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، الوداعی پریڈ کاسلیوٹ، ائیرچیف کاخراجِ تحسین

جنرل ساحر شمشاد کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، الوداعی پریڈ کاسلیوٹ، ائیرچیف کاخراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے اپنی الوداعی ملاقاتوں کے دوران آج  ایئر ہیڈ کوارٹرز کا   دورہ بھی کیا۔  ائیر ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحِر شمشاد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ائیر فورس کے چاق و چابند دستے نے گارڈ آف آنر پیش  کیا۔ 

 ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساہر شمشاد مرزا کا خیر مقدم کیا 

پاک فضائیہ کے دستے نے   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور جنرل شمشاد نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ائیر چیف مارشل ل ظہیر احمد بابر سدھو نے الوداعی ملاقات میں اپنے سینئیر  جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

 ایئر چیف نے مسلح افواج میں باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا ۔ 

ایئر چیف نے قومی دفاع کے لیے جنرل صاحب شمشاد مرزا کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

ایر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔