ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک  :اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 اکتوبر معاہدے کے بعد سے اسرائیل 500 سے زیادہ بار جنگ بندی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی صورتِ حال بدستور تباہ کُن ہے۔

  اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی اُنروا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 فیصد سے زائد آبادی کا انحصار امداد پر ہے، بیشتر لوگوں کو 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا مل رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا اسرائیل کی حمایت یافتہ متنازع امدادی تنظیم غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن نے غزہ میں آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا۔