چینی کی قیمت میں نمایاں کمی

Sugar Mills Associating, Sugar price decline, Pakistan, Trade Ministry, Ban on Sugar Import, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی۔

غلہ منڈی میں 100 کلوگرام چینی کے نرخ میں 600 روپے کی کمی ہو گئی

 ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلوگرام چینی  کے تھیلے کی قیمت 12800 سے کم ہو کر 12200 روپے ہو گئی۔ 

 غلہ منڈی میں چینی 122 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ مارکیٹ میں توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اب اسی تناسب سے پرچون فروش بھی چینی کی قیمت میں کمی کر دیں گے۔

چینی کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی جانب سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے واضح انکار ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ پہلے چینی  کا ڈیٹا پیش کریں اور ثابت کریں کہ چینی مارکیٹ کی ضرورت سے زیادہ ہے۔ تب تک حکومت چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دے کر مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کا رسک نہیں لے سکتی۔