سٹیٹ بینک نےشرح سود میں اضافہ کر دیا 

سٹیٹ بینک،شرح سود،اضافہ،سٹی42
کیپشن: State bank,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بینک دولت پاکستان نے بینکوں کی شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ،مانیٹری پالیسی کمیٹی نےشرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا گیا، شرح سود 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد ہوگئی۔

 اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔ فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔