اسماعیل تارا کی اداکاری کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ہیں: وزیرِ اعظم

اسماعیل تارا کی اداکاری کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ہیں: وزیرِ اعظم
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ناظرین کے ذہنوں پر اسماعیل تارا کی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا کے انتقال پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مرحوم اسماعیل تارا کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، اسماعیل تارا نے مزاح کو آرٹ کی ایک صنف کے طور پر مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروگرام ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا کی اداکاری یادگار رہے گی، اسماعیل تارا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔