ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےآرمی چیف کی تعیناتی پر وزیراعلی پنجاب کا اہم بیان آگیا

نئےآرمی چیف کی تعیناتی پر وزیراعلی پنجاب کا اہم بیان آگیا
کیپشن: CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پوری امید ہے نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کا سلسلہ مزید آگے بڑھائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پرویزالہی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسران ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔