ویب ڈیسک: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز میں معاملات طے پاگئے، حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں معاملات طے پاگئے۔ ڈیلرز کے مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر اضافے پر اتفاق ہوگیا، ہر چھ ماہ بعد مارجن کے حوالے سے ردوبدل کیا جائے گا۔ مذاکرات کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں تقریباً پونے 9روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پٹرول کی فراہمی روک دی گئی تھی۔