(ویب ڈیسک)بھارتی سکھوں سے متعلق متنازع بیان دینے پر نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ میں متنازع شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، ادکارہ کبھی جاوید اختر یا ہریتھک روشن کے ساتھ تنازع کا شکار رہتی ہیں تو کبھی اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا اور خبروں میں نمایاں رہتی ہیں۔
چند روز قبل کنگنا نے ایسا ہی ایک بیان سکھ برادری سے متعلق دیا تھا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، کنگنا کے بیان پر نئی دہلی کی اسمبلی نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کے سکھوں سے متعلق بیان پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عام آدمی پارٹی کے رہنما کررہے ہیں، کنگنا کو کمیٹی کے سامنے 6 دسمبر کو طلب کرکے بیان سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے۔