ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹوئٹر پر خدا کی شان میں گستاخی کرنیوالا ملعون گرفتار

arrest of the Saudi insulting God
کیپشن: allegedly ksa citizen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سعودی عرب میں خدا کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخی کرنے والا ملعون گرفتار۔۔  ملزم نے ٹوئٹر پر گستاخانہ مواد شئیر کیا تھا۔

 ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فالو اپ کے نتیجے میں ایک شہری کی شناخت اور اسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے ایسے الفاظ کا استعمال کیا تھا جن سے اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی ظاہر ہوتی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کلپ کے وائرل ہونے کے بعد "ٹویٹر" کے ذریعے خدا کی شان میں گستاخی کے مرتکب شخص کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے مواد کی صداقت کی تصدیق کرنے اور اسے ملزم سے منسوب ہونے کی تصدیق کے بعد اس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔