شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم ، تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع

crime increase in lahore
کیپشن: crime increase in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع ،تحریک التوائے کار مسلم لیگ(ن)کی ایم پی اے ربیعہ نصرت نے جمع کروائی، کہتی ہیں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔
ربیعہ نصرت کا تحریک التوائے کار میں کہنا تھا کہ 2 دنوں میں 2 سو 29 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ سٹریٹ کرائم کی 1 سو 2 وارداتوں میں کروڑوں لوٹ لیے گئے جبکہ شاپ رابری کی 18 وارداتیں ہوئی اور 2 گھروں میں میں واردات کے دوران لاکھوں لوٹے گئے۔

ربیعہ نصرت کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ۔جبکہ مختلف علاقوں میں چار افراد کو قتل کردیا گیا اور شفیق آباد میں محمد ارشد اور اسلام پورہ پیشی پر آئے عبدالسلام کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران ہونیوالی کسی واردات کا سراغ نہیں لگاسکی۔ جبکہ زندہ دلان لاہور پولیس کی نااہلی کے سبب اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔لاہور میں بڑھتے ہوئے جرائم سے شہریوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔