ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلینج

 شہر لاہور میں صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلینج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: شہر لاہور میں صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلینج ، یو سی 99,100اور 101 میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو ارب کی لاگت سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ، چھ اوور ہیڈ ریزرو بنائے جائیں گے جبکہ واٹر کنکشن میٹرز بھی لگائے جائیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق  شہر لاہور میں صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلینج بن گیا،محکمہ ہائوسنگ کا صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو ارب پانچ کروڑ کی لاگت سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صاف پانی کی فراہمی کا پائلٹ پراجیکٹ یونین کونسل نمبر 99,100 اور 101 میں شروع کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت تینوں یونین کونسلز میں موجود بوسیدہ و پرانی واٹر پائپ لائن تبدیل کی جائیں گی، ٹیوب ویلز سے ڈائریکٹ سپلائی کے بجائے  پانی والی ٹینکیاں تعمیر  کی جائیں گی،پانی والی ٹینکیوں سے ایک لاکھ  25 ہزار آبادی والی تینوں یونین کونسلز میں پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔

تینوں یونین کونسلز میں ہر کنکشن پر میٹر لگا کر گی گیلن کے حساب سے بل لیا  جائے گا،منصوبے کے تحت تینوں یونین کونسلز میں چھ پانی کی ٹینکیاں اور چھ ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے، دس ہزار گھروں میں واٹر میٹر لگا کر بل وصول کیا  جائے گا،تینوں یونین کونسلز میں موجود ٹیوب ویلز پر 18 بلک میٹرز لگائے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت تینوں یونین کونسلز میں دو لاکھ 95 ہزار رننگ فٹ بوسیدہ پائپ لائنز کو تبدیل کیا  جائے گا، پائلٹ پراجیکٹ کو دسمبر 2021 تک مکمل کیا  جائے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج دیکھتے ہوئے منصوبے کو شہر بھر میں وسیع کیا  جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer