کورونا کا مسیحائوں پر وار

کورونا کا مسیحائوں پر وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس نے مسیحائوں پر اپنے وار تیز کردیئے۔ لاہور کے میوہسپتال کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا،کورونا سے متاثر 9 ڈاکٹرز ،3 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

 صوبائی دارالحکومت لاہور کے میوہسپتال میں 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ کورونا متاثرین میں 9 ڈاکٹرز اور 3 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں،تمام کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کو آئسولیٹ کردیا گیا ، اسد اسلم کاکہنا ہے کہ میو ہسپتال میں 50 سے زائد طبی عملہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 10113 ہیلتھ کیئر  ورکز کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت طبی عملے کے 97 اراکین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 2686 ہیلتھ ورکرز کورونا  کا  شکار ہوئے جب کہ  دوسرے نمبر پر پنجاب میں 2638 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔تیسرے نمبر پر صوبہ سندھ میں 2565 ہیلتھ کیئر ورکرز وبا سے متاثر ہوئے جب کہ گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 864، بلوچستان میں 610 اور آزاد کشمیر میں طبی عملے کے 485 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ( covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریباً ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7803 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 82892 تک جا پہنچے ہیں۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1214 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer