ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک پر پوسٹ لگانے پر نوجوان قتل کیس میں اہم پیشرفت

فیس بک پر پوسٹ لگانے پر نوجوان قتل کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) چوہنگ میں فیس بک پر مخالف پوسٹ لگانے پر کزن کو قتل کرنے والے قاتل حسن گجر کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی، پولیس ملزم سے اسلحہ برآمد نہ کر سکی جبکہ سی سی ٹی وی میں ملزم کو اسلحہ لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چوہنگ میں چند روز قبل ملزم حسن نواز گجر نے فقیر حسین نامی نوجوان کو فیس بک پر مخالف پوسٹ لگانے پر قتل کردیا تھا۔ ملزم حسن نواز گجر کی فقیر حسین کو قتل کرنے کے لئے جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں ملزم کو اسلحہ اٹھائے مقتول کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس کو سیف سٹی اتھارٹی سے ملنے والی فوٹیج میں حسن نواز کے ساتھی کو بھی دیکھا گیا۔

پولیس نے ملزم حسن گجر کو گرفتار کرلیا مگر ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد نہیں ہو سکا۔ پولیس ملزم کے ساتھی کو بھی تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ چند روز قبل ملزم حسن گجر کے باپ الیاس گجر کی ویڈیوز میں بھی اسلحہ کی نمائش کی گئی تھی جسے بھی پولیس گرفتار نہیں کر سکی۔