ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،معروف فوڈ پوائنٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،معروف فوڈ پوائنٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راضون نقوی)لاہور کی پہچان لاہوری کھابوں کو آلودہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ,  پنجاب فوڈاتھارٹی کی معروف فوڈ پوائنٹس پر چیکنگ الفضل ریسٹورنٹ ٹاؤن شپ ،صدیق مچھلی فروش سکیم موڑ اورٹولنٹن مارکیٹ میں ناقص گوشت پر33 پوائنٹس سر بمہر کر دیئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی, چیکنگ کے دوران معروف ریسٹورنٹس سے غیر معیاری مواد حاصل ہوا ,  اس دوران صدیق مچھلی فروش سکیم موڑ برانچ کو غیرمعیاری آئل کے استعمال پر سیل کر دیا گیا,  ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کے مطابق الفضل ریسٹورنٹ ٹاؤن شپ کو ہدایات پرعملدرآمد نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا.

ٹولنٹن مارکیٹ میں ناقص گوشت کی سپلائی پر33  پوائنٹس اور ہربنس پورہ میں بیکری کو زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر سیل کیا گیا, ڈی جی فوڈ کے مطابق زائد المیعاد کا آئل، جوسز، کولا،انرجی ڈرنکس موقع پر تلف کر دیئے, فوڈاتھارٹی نے گٹکا کے خلاف بھی کارروائی کے دوران 400 پیکٹ گٹکا برآمد کر کے 2 پان شاپس کوسیل کیا۔