سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد اتاترک ایونیو کشادگی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزارت داخلہ جدید محفوظ، اور سرسبز اسلام آباد کی طرف گامزن ہے ۔ اتاترک ایونیو کو 24 فٹ سے بڑھا کر 52 فٹ کشادہ کر دیا گیا، منصوبے سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئی گی۔
طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کے انفراسٹرکچر وژن کے مطابق منصوبے کی تکمیل، تمام درختوں کومحفوظ رکھا گیا۔ اتاترک ایونیو منصوبے میں جدید لائٹنگ، نکاسی آب، واک ویز اور حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔