ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور وکیل انہیں پاگل قرار دلوانا چاہتے ہیں۔

کراچی کے جیل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیا اور کہا کہ اس کی والدہ اور وکیل اسے پاگل قرار دلوانا چاہتے ہیں۔ 
ملزم نے عدالت میں الزام عائد کیا کہ یہ لوگ میرے پیسوں کے پیچھے ہیں جبکہ میں بلکل ٹھیک ہوں، مجھے کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہے اور  اپنا کیس خود لڑنا چاہتا ہوں۔

عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ اگلی سماعت پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات خارج کرنے سے متعلق دلائل بھی دیے جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لیے۔

Ansa Awais

Content Writer