ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال : سسرالیوں نے  بہیمانہ تشدد کے بعد بہو کو قتل کر دیا

نارووال : سسرالیوں نے  بہیمانہ تشدد کے بعد بہو کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاسر عرفات:  نواحی گاؤں نواں پنڈ میں شادی کے صرف ایک سال بعد 19 سالہ ثناء کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے تشدد کے بعد زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا۔

 یہ اندوہناک واقعہ تھانہ شاہ غریب کی حدود میں پیش آیا۔ثناء کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں عرصہ دراز سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور بالآخر بہیمانہ طریقے سے اسے زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ مقتولہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو ابھی کمسن ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ مجھے انصاف دیا جائے، میری بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔
پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ممکنہ طور پر سسرالیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔