تھر مٹیاری ٹرانسمشن لائن کی تعمیر میں  ایک ارب روپیہ بچا دیا، افتتاح کےموقع پر خرم دستگیر کا انکشاف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیرنے  مٹیاری سی پیک منصوبے تھر سے مٹیاری تک 220 کلو میٹر طویل بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا . مٹیاری میں سی پیک منصوبے کے تحت  20 ارب کی لاگت سے  تعمیر کی گئی یہ ٹرانسمشن لائن تیز ترین رفتار سے تعمیر کی گئی ٹرامسنشن لائن ہے۔
 تھر  مٹیاری  ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح  کے موقع پروفاقی وزیر بجلی خرم دستگیرکاکہناتھاکہ سال2017 میں اس پراجیکٹ کے لیے 21 ارب رکھے گئے تھے۔ اس پروجیکٹ کو 3 سال کی مدت میں مکمل ہونا تھا لیکن سابق حکومت نے ملک کی دشمنی کرتے ہوئے اہم منژوبوں پر کام ہی ہیں کیا۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے آتے ہی تھر مٹیاری ٹرانسمشن لائن پر کام کروایا اور این ٹی ڈی سی نے اصل تخمینہ لاگت سے ایک اررب روپیہ کم لاگت میں اسے مکمل کیا۔  اس منصوبے سے تھر میں ایک ہزار 980 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا گیاہے ان کاکہناتھاکے اس بجلی کی لائن  کےمنصوبے کو  تھر میں کوئلہ سے بننے والی بجلی کی نیشنل گرڈ کو ترسیل کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ  تھر  کے کوئلے سے سستی بجلی بن سکتی ہے ہم نے یہ ثابت کردیا ہے۔ ان کاکہناتھاکے پاکستان اداروں میں طاقت ہے کہ بجلی کی ترسیل کا منصوبہ تیز ترین رفتار سے مکمل کیا.