وفاقی وزیر تعلیم  شفقت  محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Shafqat Mahmood
کیپشن: Shafqat Mahmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر تعلیم  شفقت  محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،  شفقت  محمود  کا کہنا  ہے کہ  معمولی علامات ہیں بہت جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم  شفقت  محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،  وفاقی وزیر تعلیم  شفقت  محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، معمولی علامات ہیں بہت جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کوروناکےمزید 92مریض جان کی بازی ہرگئے جبکہ  کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جاپہنچی ،ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 494  تک پہنچ  گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں  میں46 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک  ایک  کروڑ 28 لاکھ 78 ہزار 528  کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، ملک بھر میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔