ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف  اداکارہ ہانیہ عامر  کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا  پروائرل

Hania Amir song
کیپشن: Hania Amir song
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:معروف  اداکارہ ہانیہ عامر  کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا  پروائرل  ہوگئی ۔معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پرشیئر کی گئی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق  معروف  اداکارہ ہانیہ عامر  ویڈیو میں گانا "بھاگتے ان نظاروں میں ہیں یہ کیسے پل" گنگنا رہی ہیں، معروف  اداکارہ ہانیہ عامر نےکیپشن میں لکھا کہ ’ان صبح میں سے ایک۔‘ ہانیہ عامر نے ویڈیو دس گھنٹے قبل شیئر کی جسے ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب ویوز حاصل ہوچکے ہیں، صارفین نےمعروف  اداکارہ ہانیہ عامرن کی گانے کی ویڈیو پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ کے باہر کھانے کے انتظار میں رقص کررہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک مقامی خاتون اور ان کی دوست بھی رقص میں کچھ دیر شریک رہیں۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ ’کھانے کے انتظار کے دوران رقص کرتے ہوئے۔‘