ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان کو موٹر وے پر ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا

motorway tiktok
کیپشن: motorway tiktok
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:موٹر وے ایم 3 پر کار سوار کو خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بھاری جرمانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق موٹر وے ایم 3 پر کار سوار کو خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتے ٹک ٹاک بنانےپربھاری جرمانہ کردیا گیا ۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان موٹروے پر کار سوار ساتھیوں کے ساتھ خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں سمیت ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہا تھا۔ ترجمان  موٹروے کا کہنا ہے کہ  ٹک ٹاکر پر  لاپرواہ ڈرائیونگ، لائسنس نہ ہونے، لین کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل پرجرمانہ کیا گیا ہے۔