چوڑی صنفِ نازک کے حسن کی تکمیل ہے

چوڑی صنفِ نازک کے حسن کی تکمیل ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چوڑی صنفِ نازک کے حسن کی تکمیل ہے، عید کا تہوارقریب آیا تو چوڑی کے کارخانے میں کام کرنیوالے مزدوروں کے کام میں بھی تیزی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بنتی تھی کانچ کی چوڑی، اب تو بنتی ہے دھات کی چوڑی کانچ جب کاٹنے لگا تو اسکی جگہ دھات نے لے لی، جگہ بدلی توسلور کی دھاتی چوڑیوں کے کارخانوں میں بھی کام بڑھنے لگا۔ شاہدرہ میں قائم اس گھریلو صنعت میں عید سے پہلے چوڑی بننے کا کام بھی زور پکڑ لیتا ہے، اس چھوٹے سے کارخانے کے ہر کونے نے ایک الگ مرحلے کی شکل لے لی ہے جہاں مختلف مشین بیک وقت ان دھاتی چوڑیوں پر خوبصورت نقش و نگار بناتی ہیں۔

مشینوں سے تیارکردہ ان دھاتی چوڑیوں کو کیمیائی پانی میں ڈالا جاتا ہے اوراسے کرنٹ کے ذریعے مزید نکھارا جاتا ہے اور پھران نکھری ہوئی چوڑیوں کو من پسندرنگ دیا جاتا ہے، کارخانے کے مالک کے مطابق دھاتی چوڑیاں شیشے کی چوڑیوں کی نسبت زیادہ بکتی ہیں۔ تیارشدہ چوڑیوں کے بنڈل بنا دیئے جاتے ہیں اوریوں یہ چوڑی مارکیٹ جانے کے قابل ہوجاتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer