ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

وزیر اعلی پنجاب سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل صرف کرپشن کے”داغ“ چھپانے کے لئے ڈالی گئی ہے۔

بائیس کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے، ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکارہو چکے ہیں، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عجلت میں بننے والا اپوزیشن کا اتحاد اتنی ہی تیزی سے اپنے انجام کو پہنچے گا۔

 وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔ حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer