ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،وائس چیئرمین واسا

زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،وائس چیئرمین واسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد  نے شالیمار ٹاؤن کا دورہ کیا ، ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف بھی وائس چیئرمین واسا کے ہمراہ موجود تھے ،شالیمار ٹاؤن میں جھگیاں کے علاقے میں نئے زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا 
ایکسیئن سلمان نثار نے وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کو تفصیلی بریفنگ دی،،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر سے ملحقہ آبادیوں میں نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے،شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،

 وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقوں کو اپنایا جائے،زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،