ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 4 دہشتگرد جہنم واصل، فائرنگ کے تبادلہ میں سابق  سرکاری افسر بھی شہید

Counter Terrorism operation, City42, Ex Director Agriculture killed, City42, Terrorism, Kolachi, Dera Ismael Khan, Pakistan Army
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈیرہ اسمعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گولی  کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس  نے مل کر حصہ لیا۔   آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی مزاحمت کے باعث دونوں اطراف سے  شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔

سیکیرٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔