پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، درجنوں ملزم گرفتار، ہزاروں پتنگیں برآمد

 پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، درجنوں ملزم گرفتار، ہزاروں پتنگیں برآمد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم کے بعد  پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکےمقدمات درج کرلیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز پتنگ بازی میں دھاتی ڈور بنانے ، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم د یا تھا۔

 مریم نواز کے حکم کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد، وہاڑی اور خوشاب میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 40سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، چرخیاں اور دھاتی ڈور برآمد کرلی گئیں۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں سٹی ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن 29 ملزمان کو گرفتار کیا 

ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں مالیت کی پتنگیں اور کیمکل ڈور برآمد

ایس پی سٹی کے مطابق شاہدرہ سے 12 جبکہ شاہدرہ ٹاؤن نے کاروائی کے دوران 7 پتنگ باز گرفتار کیے،شفیق آباد پولیس اور بادامی باغ سے 4 پتنگ بازوں کو دھر لیا گیا،اسلام پورہ ،نولکھا ،مصری شاہ اور شاد باغ سے 6 پتنگ بازوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی پتنگیں کیمکل ڈور کی خرچیاں برآمد  کی گئیں۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق پتنگ بازی کے انسداد کے لیے ڈویژن بھر میں آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا،بلند عمارتوں سے نگرانی اور مساجد سمیت گلی محلوں میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔پتنگ بازی کھیل نہیں جرم ہے جو کئی جانیں نگل چکا اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں ۔
ادھر فیصل آباد میں پتنگ ساز فیکٹریوں سے 30 ہزار پتنگیں برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور  پتنگ بنانے والی 6 مشینیں، 5 ہزار چرخیاں قبضے میں لےلی گئیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈور اور پتنگیں بنانے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سرگودھا میں پتنگ لوٹنے کی کوشش کے دوران کمسن بچے کی کرنٹ لگنے سے موت ہوئی۔

علاوہ ازیں فیصل آباد میں دو روز قبل گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ آصف جاں بحق ہوگیا تھا۔