پنجاب کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار کو خنجر مار کربےدردی سے قتل کردیا گیا

پنجاب کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار کو خنجر مار کربےدردی سے قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف (انوائرنمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینج ) پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ  ڈپارٹمنٹ آف پنجاب نصرت طفیل  کو خنجر کے وارکر کے بے دردی سے قتل  کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نصرت طفیل کو جہانیاں  کے نواحی گاون 141 دس آر  میں دربار کے باہر کار کھڑی کرنے پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے،دو افراد  نے خنجروں  کے وار کرکے سرکاری افسر کو قتل کر دیا ۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کی شناخت فرخ ولد منظور اور محسن شاہ ولد سلیم شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان مقامی دربار کے گدی نشین ہیں ، اہل علاقہ نے دربار کی جگہ پر قبضہ کے خلاف درخواستیں بھی دے رکھی تھیں،  تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ۔ 

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیات کررہے ہیں پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer