ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گورنر پنجاب کیجانب سے عزاداروں کیلئے خصوصی سہولیات، طبی کیمپ بھی قائم

 گورنر پنجاب کیجانب سے عزاداروں کیلئے خصوصی سہولیات، طبی کیمپ بھی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:نو محرم الحرام کے موقع پر گورنر پنجاب کی جانب سے عزادارانِ اہل بیتؑ کی سہولت اور خدمت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت سبیلِ امام حسینؑ اور میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے۔

اسلام پورہ پانڈو اسٹریٹ کے جلوس روٹ پر عزاداروں کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اسلام پورہ بازار میں سبیل اور طبی امداد کا کیمپ فعال کر دیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ جین مندر چوک میں امام بارگاہ خیمہ سادات کے سامنے بھی میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

انتظامات کے تحت عزاداروں کو تبرکات، ٹھنڈا پانی اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ رضاکار سبیلِ امام حسینؑ پر مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میڈیکل کیمپ میں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ضروری ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے تاکہ جلوس اور مجالس میں شریک افراد کو فوری طبی سہولت میسر آ سکے۔