ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوگا

اسلام آباد : نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک : اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے نمازِ ظہرین کے بعد برآمد ہوگا۔

مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں لال کوارٹر چوک، میلوڈی چوک اور لقمان حکیم روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر دودھ اور پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلوس کے علاقوں میں پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز  اور   ایف سی کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں اور قناتوں کے ذریعے کارڈن کیا گیا ہے اور جلوس کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سکیورٹی پلان کے تحت جلوس کے روٹ پر چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات ہوں گے،داخلہ راستوں پر سکینرز نصب کیے گئے ہیں،جدید بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جلوس کے روٹ کو کلیئر کیا جائے گا،جلوس کے فرنٹ اور بیک پر سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے موجود ہوں گے،خواتین کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس اور خواتین رضاکار تعینات کی جائیں گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جلوس میں صرف مختص داخلی راستوں سے ہی شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ جلوس کے روٹ اور اس کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔