ویب ڈیسک : پاک امریکہ باہمی تجارت سے متعلق پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنگ کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی۔
ورچوئل میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات اور آئندہ ہفتے تک معاہدے کی تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ ہفتہ تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے عزم اور جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کے بعد جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس شراکت داری میں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت سمیت اہم شعبے شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک امریکا تجارت سے متعلق تیکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا امکان ہے۔