شاہد ندیم سپپرا:لیسکونےبجلی چوری کی روک تھام کیلئےبڑےمنصوبےپرکام شروع کردیا۔
سافٹ ویئرکی مددسےبڑےپیمانےپرہونےوالی بجلی چوری کوروکاجائےگا۔کمپنی نے منصوبےکےتحت2200صنعتی صارفین کےبلنگ میٹرزکوتبدیل کرنیکاحکم دیدیا۔
اس حوالے سے لیسکونےبلنگ میٹرزکوسمارٹ میٹرزکےذریعےتبدیل کرنےکاکام شروع کردیا۔چیف انجینئرڈیزائن نثارسرورکوسمارٹ میٹرکی تنصیب کیلئےاہداف دیددیئےگئے۔
لیسکومیں سافٹ ویئراورسکیورٹی بریچ سےبجلی چوری کی نشاندہی ہوئی،سمارٹ میٹرزسےبجلی چوری کی کوشش پرکنٹرول روم میں سگنل ملےگا،سگنل کی بنیادپرمذکورہ صارفین کےکنکشن کی چیکنگ ہوسکےگی۔
کمپنی کےناردرن اورایسٹرن سرکل میں سمارٹ میٹرزکی تنصیب شروع کی گئی۔سمارٹ میٹرزکی تنصیب سےبلنگ کوکنٹرول روم سےمنسلک کردیاجائےگا۔بلوں کی عدم ادائیگی پرکنٹرول روم سےکنکشن منقطع کردیاجائےگا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App